پاکستان کے یوم آزادی پر گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا

گوگل نے اپنے ہوم پیج کی تصویر ڈوڈل میں بہاولپورکے قریب ”قلعہ دراوڑ“ کی تصویر چسپاں کردی۔

               
August 14, 2021 · اہم خبریں, قومی
اس سے قبل بھی گوگل مختلف مواقع پر پاکستان کے حوالے سے خصوصی ڈوڈل جاری کرچکا ہے۔فائل فوٹو

اس سے قبل بھی گوگل مختلف مواقع پر پاکستان کے حوالے سے خصوصی ڈوڈل جاری کرچکا ہے۔فائل فوٹو

پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پرگوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا۔

پاکستان کی 74 ویں سالگرہ اور75 ویں یومِ آزادی کے موقع پرگوگل نے اپنے ہوم پیج کی تصویر ڈوڈل میں بہاولپورکے قریب ”قلعہ دراوڑ“ کی تصویر چسپاں کردی۔

قلعہ دراوڑ ایک مغلیہ طرزکا شاہکار ہے جو ناصرف سیاحوں کے ایک پرکشش مقام ہے بلکہ اپنے اندر کئی طرح کے تاریخی حقائق بھی رکھتا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی گوگل مختلف مواقع پر پاکستان کے حوالے سے خصوصی ڈوڈل جاری کرچکا ہے۔