پاکستان نے بھارت سمیت 11ممالک سے سفری پابندی اٹھادی
ان ممالک سے آنے والوں کو 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی
یکم اکتوبر سے کویتی پروازوں کی پاکستان آمد محدود کی جاسکتی ہے۔فائل فوٹو
اسلام آباد:سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) نے کورونا وائرس کے پیش نظر کیٹگری سی میں شامل ممالک سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی جس کے مطابق پاکستان نے بھارت سمیت 11ممالک کوسفری پابندی کی کیٹگری سے نکال دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سی اے ا ے حکام کا کہنا ہے کہ کیٹگری سی ممالک سے پاکستانی شہریوں کو سفر کی اجازت ہوگی اوران ممالک سے آنے والوں کو 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا جبکہ نئی ٹریول ایڈوائزری 31 اگست تک نافذ العمل رہے گا۔
بھارت کے علاوہ بنگلادیش، ایران، عراق، جنوبی افریقہ، نیپال سمیت11 ممالک کیٹیگری سی میں شامل تھے۔