ٹریلر اور مال بردار گاڑیوں، آئل ٹینکرز کے ڈرائیوروں کو اغوا کیا جارہا ہے۔فائل فوٹو
ٹریلر اور مال بردار گاڑیوں، آئل ٹینکرز کے ڈرائیوروں کو اغوا کیا جارہا ہے۔فائل فوٹو

بدنام زمانہ ڈاکو جنگل تیغانی پولیس مقابلے میں مارا گیا

شکار: ایک عرصے سے سندھ پولیس کو چیلنج کرنے والا بدنام زمانہ ڈاکو جنگل تیغانی مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

سندھ میں کچے کے علاقے میں پولیس اہلکاروں کو شہید اوربکتر بند گاڑی پر قبضہ کرکے ویڈیو میں سندھ پولیس کو چیلنج کرنے والا بدنام ڈاکو جنگل تیغانی ایک ساتھی کے ہمراہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس شکارپور تنویر تنیو کے مطابق ان کی پولیس پارٹی نے جمعہ کو رات خفیہ اطلاع پر شکارپورکے کچے کے علاقے میں کارروائی کی، اس دوران ملزمان نے پولیس پرفائرنگ کی، پولیس نے بھی جدید ہتھیاروں سے جوابی فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا، مقابلے میں جنگل خان عرف جنگل تیغانی ساتھی سمیت مارا گیا۔

ایس ایس پی کے مطابق پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والا وہی خطرناک ملزم ہے جس نے کچھ عرصہ قبل حملہ کرکے کئی پولیس اہلکاروں کو شہید کیا تھا اور بکتر بند گاڑی پر قبضہ کرکے ڈانس کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئرکی تھی جس میں اس نے حکومت اور سندھ پولیس کو چیلنج کیا تھا۔