مضبوط اورپرامن پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ناگزیر ہے۔فائل فوٹو
مضبوط اورپرامن پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ناگزیر ہے۔فائل فوٹو

پاکستان کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں بھی سبزہلالی پرچم لہرا دیا گیا

بھارتی فوج کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھی پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر سبزہلالی پرچم لہرا دیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت رہنماؤں نے پاکستان کے یوم آزادی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیر کے حق خود ارادیت کی حمایت کی اور ہر بین الاقوامی فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پاکستان کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر کے عوام پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کی دعا کرتے ہیں کیونکہ مضبوط اورپرامن پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ناگزیر ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر سری نگر میں سخت سیکیورٹی کے باوجود سبز ہلالی پرچم بھی لہرایا گیا۔ اس کے علاوہ سری نگر میں آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ادھر حریت قیادت نے بھارت کے یوم آزادی کو یوم سوگ کے طورپر منانے کا اعلان کیا ہے۔