بھارتی تردید اور جھوٹے بیانیوں کا واویلا کرنے سے حقائق تبدیل نہیں ہوں گے۔فائل فوٹو
بھارتی تردید اور جھوٹے بیانیوں کا واویلا کرنے سے حقائق تبدیل نہیں ہوں گے۔فائل فوٹو

پاکستان نے داسو حملے میں ملوث نہ ہونے کا بھارتی بیان مسترد کردیا

اسلام آباد:پاکستان کی جانب سے بھارتی وزارت خارجہ کا داسو حملے میں ملوث نہ ہونے کا بیان مسترد کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے اپنے بیا ن میں کہا کہ بھارت دہشت گردی کی منصوبہ بندی اور معاونت ومدد سمیت دہشت گردی کی سرپرستی اورسرمایہ کی فراہمی میں بھی ملوث ہے، گزشتہ برس عالمی برادری کوٹھوس شواہد پر مبنی دستاویزات فراہم کرچکے ہیں اورپاکستان متعدد مرتبہ ناقابل تردید شواہد سامنے لاچکا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ لاہورحملے میں بھارت کے ملوث ہونے سے متعلق ثبوت بھی پیش کیے، بھارتی ریاستی دہشت گردی کا ناقابل تردید چہرہ کمانڈرکلبھوشن ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت ہمیشہ لفاظی،ابہام اورایک نئے جھوٹ کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرتاہے ، بھارتی تردید اور جھوٹے بیانیوں کا واویلا کرنے سے حقائق تبدیل نہیں ہوں گے۔

ترجمان نے مزیدکہا کہ بھارت ریاستی دہشت گردی کو پالیسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا بند کرے، پاکستان بھارتی فتنہ انگیزیوں کوبے نقاب اور ان کی مخالفت کرتا رہے گا۔