پولیس اہلکار اصرارکرکے گھر کے اندر داخل ہوئے تو انہیں خاتون کی لاش ملی۔فائل فوٹو
پولیس اہلکار اصرارکرکے گھر کے اندر داخل ہوئے تو انہیں خاتون کی لاش ملی۔فائل فوٹو

ٹھٹھہ میں درندگی کا سفاکانہ واقعہ، 14 سالہ لڑکی کی لاش کی بے حرمتی

ضلع ٹھٹھہ کے علاقے غلام اﷲ کے قریب انسانیت کو شرمانے والا واقعہ،حوا کی بیٹی قبرمیں غیر محفوظ جبکہ 14 سالہ لڑکی کی لاش قبر سے نکال کر بے حرمتی کرکے کھیت میں بغیر کفن پھینک دی گئی۔

ضلع ٹھٹھہ کے شہر غلام اﷲ کے نواحی گوٹھ اشرف چانڈیو کے رہائشی محنت کش رمضان چانڈیو کے مطابق اس کی14 سالہ بیٹی آمنہ گذشتہ روز انتقال کرگئی تھی جس کی کل11 بجے تدفین کی گئی۔ صبح گاؤں والے قبرستان گئے تو قبر کو کھلا پایا اورلڑکی کی لاش غائب تھی۔

اطلاع پر گاؤں کے لوگ بڑی تعداد میں پہنچ گئے جنھوں نے اطراف میں تلاش شروع کی تو قریب واقع گنے کے کھیتوں سے آمنہ کی لاش ملی جس کے آدھے جسم پر کفن بھی نہیں تھا۔

بعد ازاں پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی۔ ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹرعمران خان نے ورثا کو یقین دہانی کروائی کہ بہت جلد اس گھناؤنے فعل میں ملوث افراد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ واقعے سے متعلق شواہد بھی ملے ہیں جن پر پولیس کام کر رہی ہے۔ آمنہ کے والد کا کہنا تھا کہ ہماری کسی سی کوئی دشمنی نہیں۔

ادھر ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ پیر تک آ سکے گی۔ ایس ٹی پی کے مرکزی رہنما امتیاز سموں، سید جلال شاہ، عبدالجبار بھنھبرو و دیگرکا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں منشیات اناج کی طرح فروخت ہو رہی ہے جس کی وجہ ایسے واقعات جنم لے رہے ہیں۔ فوری طورپرملزم کو گرفتارکیا جائے، ورنہ شدید احتجاج کیا جائے گا۔