سرحد کوافغان شہریوں کی آمدورفت کے لیے کھول دیا جائے۔فائل فوٹو
سرحد کوافغان شہریوں کی آمدورفت کے لیے کھول دیا جائے۔فائل فوٹو

طور خم سرحد پر بھی طالبان قابض۔بارڈر سیل ۔ آمد ورفت معطل

پشاور۔افغانستان کے دوسرے علاقوں کی طرح طور خم سرحد پر طالبان نے قبضہ کرکے بارڈر کو سیل کردیا، شہریوں کی آمد ورفت معطل ہو گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق چمن سے متصل باب دوستی گیٹ کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد اب طالبان نے طور خم بارڈر پر بھی مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ طالبان نے کنٹرول حاصل کرنے کے بعد بارڈر بند کر دیا ہے۔

دوسری جانب جس کے بعد پاکستان نے بھی پاک افغان سرحد سیل کردی ہے اور سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ طالبان نے افغانستان کے بیشترعلاقوں کے بعد چمن سے متصل باب دوستی گیٹ کا کنٹرول بھی سنبھال لیا تھا اور باب دوستی پر اپنا پرچم لہرا دیا، اس حوالے سے طالبان کی جانب سے ویڈیوز بھی جاری کی گئیں جن میں وہ سرحدی گیٹ سے ملحقہ علاقے میں گشت کرتے ہوئے اور چوکیوں پر پرچم لہراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔