طالبان کا افغانستان پر مکمل کنٹرول۔ ملالہ یوسفزئی پر سکتہ طاری ہو گیا

میں خواتین، انسانی حقوق کے کارکنوں اور اقلیتوں کے بارے میں بہت پریشان ہوں۔ملالہ یوسفزئی

               
August 16, 2021 · اہم خبریں, قومی
سویلین کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔فائل فوٹو

سویلین کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔فائل فوٹو

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نےکہاہےکہ جیسے جیسے طالبان افغانستان کا کنٹرول سنبھال رہے ہیں ہم مکمل طور پر سکتے میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ میں خواتین، انسانی حقوق کے کارکنوں اور اقلیتوں کے بارے میں بہت پریشان ہوں۔ انہوں نے کہاکہ عالمی، مقامی اور خطے کی طاقتوں کو فوری سیزفائر پر زور دینا ہو گا اور فوری انسانی امداد اور پناہ گزینوں اور سویلین کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔