لاہور۔مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کو حکومت کی جانب سے خط لکھنا غیر آئینی کام ہے اور ایسے اقداما ت سے وفاقی حکومت کیسز پراثر انداز ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق بینکنگ کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے خلا ف سیاسی انتقام کی انتہاہے کہ ایک ہی نوعیت کے دوکیسزالگ الگ عدالتوں میں زیر سماعت ہیں اورسیکیورٹی کے نام پر رہنمائوں اورکارکنان سے ہتک آمیز رویہ اختیارکیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نہیں جانتی کہ عدلیہ کا الگ کردار ہے، وفاقی حکومت کی جرات کہ چیف جسٹس سے پوچھے کہ آپ ٹرانسفرکرنے کے مجاز ہیں۔