سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے 50 فیصد حاضری اور ایس او پیز کے ساتھ 23 اگست سے اسکول کھولنے کا اعلان کردیا۔
کراچی میں اجلاس کے بعد صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ کا کہنا تھا کہ آج تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہواہے ۔
اجلاس میں تعلیمی صورت حال کا جائزہ لیا گیا اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے رائے لی گئی ہیں ۔ اجلاس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو خصوصی طور پر شریک ہوئیں جبکہ محکمہ داخلہ کے نمائندے بھی شریک تھے۔
اس حوالے سے وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا کہ بچوں کے تعلیمی سفر کو جاری رکھنے کے لیے پیر23 اگست سے اسکول کھولنے کا فیصلہ ہوا ہے، 50 فیصد حاضری کے ساتھ اسکول کھولے جائیں گے اور ایس اوپیز پر عمل لازمی قرار دیا گیا ہے۔