صحافیوں کومکمل تحفظ فراہم کیا جائیگا،طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے صحافیوں کو نشانہ نہ بنانے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے

               
August 17, 2021 · اہم خبریں, قومی
نئے وزرا بھی عبوری حکومت کا حصہ ہوں گے۔فائل فوٹو

نئے وزرا بھی عبوری حکومت کا حصہ ہوں گے۔فائل فوٹو

افغان طالبان نے افغانستان میں صحافیوں کو نشانہ نہ بنانے کی یقین دہانی کروادی ہے۔

اس حوالے سے صحافیوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے کہا ہے کہ طالبان نے صحافیوں کو نشانہ نہ بنانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

عالمی تنظیم  رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کا مزید کہنا ہے کہ طالبان نے خواتین کو میڈیا میں کام کرنے دینے کی بھی یقین دہانی کروائی ہے۔

با خبر ذرائع  کے مطابق یہ یقین دہانی طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے کروائی گئی ہے۔