جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر میں امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان پر اختتام پذیر ہو گا۔فائل فوٹو
جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر میں امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان پر اختتام پذیر ہو گا۔فائل فوٹو

9 محرم الحرام۔ ملک بھرمیں جلوس و مجالس کا انعقاد۔فون سروس معطل

کراچی:ملک بھر میں آج 9 محرم الحرام کوشہداکربلا کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جلوس و مجالس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس موقع پرسکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک کے بیشتر شہروں میں موبائل فون سروس معطل کر دی گئی ہے۔

لاہور کا جلوس پانڈو اسٹریٹ سے اور اسلام آباد کا جلوس مرکزی امام بارگاہ اثنائے عشری سے برآمد ہو کر روایتی راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پذیر ہو گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوگا جبکہ روہڑی میں 500 سالہ قدیمی نو ڈھالہ تعزیہ کا جلوس امام شاہ عراق سے برآمد ہوکراپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں جس میں ملک بھر سے سینکڑوں کی تعداد میں زائرین اور عزاداران حسین شرکت کررہے ہیں۔