پنجاب کے پانچ اور کے پی کے کے ایک ضلع میں پابندیاں مزید ایک ہفتہ برقرار ہیں گی۔فائل فوٹو
پنجاب کے پانچ اور کے پی کے کے ایک ضلع میں پابندیاں مزید ایک ہفتہ برقرار ہیں گی۔فائل فوٹو

10محرم کوملک بھر کے ویکسینیشن سینٹرزبند رہیں گے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے 9 محرم الحرام کوتمام بڑے اور مرکزی ویکسی نیشن سینٹرز کھلے رکھنے کا فیصلہ کرلیا تاہم 10محرم پرملک بھرکے ویکسینیشن سینٹرزبند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمرکی زیرصدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا جس میں 9 محرم الحرام کو تمام بڑے اور مرکزی ویکسی نیشن سینٹرزکھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، این سی اوسی کا کہنا ہے کہ 10محرم پرملک بھرکے ویکسینیشن سینٹرزبند رہیں گے۔

اجلاس میں این سی او سی نے عاشورہ کے دوران پہلے سے جاری ہدایات پرعملدرآمد پر زور دیا۔

یاد رہے اس سے قبل این سی او سی نے 10،9محرم الحرام کوملک بھرکے ویکسینیشن سینٹرزبند رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں انڈین ویئرنٹ وبا پھیل رہا ہے ،کراچی سمیت ملک بھر میں بھارتی ویئرنٹ سے کورونا کا پھیلاؤ بڑھنےلگا، جس کے باعث محرم الحرام میں کورونا ایس اوپیز پرعمل ناگزیر بن چکا ہے۔

خیال رہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس کے 95 مریض انتقال کر گئے، جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 24 ہزار 573 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3 ہزار 221 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اوراس دوران کرونا وائرس کے مثبت کیسزکی شرح 6 فیصد سے زائد رہی۔