ریمبو نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مجھے بلیک میل کیا،فائل فوٹو
ریمبو نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مجھے بلیک میل کیا،فائل فوٹو

مینار پاکستان پر ہراساں کی جانے والی خاتون کا میڈیکل مکمل

لاہور:گریٹراقبال پارک میں ہراساں کی جانے والی خاتون عائشہ اکرم کا میڈیکل مکمل کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون عائشہ اکرم کا میڈیکل نواز شریف ہسپتال میں کیا گیا جس میں خاتون کے جسم پر سوزش اور زخموں کے نشانات پائے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں زیر حراست 20 افراد کو تفتیش کے لیے سی آئی اے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے جب کہ پولیس کو ان افراد کی شناخت کے لیے نادرا رپورٹ کا انتظار ہے۔

پولیس کے مطابق تمام افراد کو مینار پاکستان سے ملحقہ علاقوں سے حراست میں لیا گیا، تمام افراد کی تصاویر اور حاصل کردہ فوٹیجز سے بنائی گئیں جن کو شناخت کے لیے نادرا بھجوایا گیا ہے جس کی رپورٹ آج موصول ہونے امکان ہے۔