عسکری قیادت سے مجھ سے زیادہ بہتر تعلقات کسی کے نہیں۔فائل فوٹو
عسکری قیادت سے مجھ سے زیادہ بہتر تعلقات کسی کے نہیں۔فائل فوٹو

افغانستان کی موجودہ صورتحال پر حکومتی رہنمائوں کا اہم اجلاس

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر حکومتی رہنمائوں کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیر اعظم عمرا ن خان کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد آج شام ہوگا جبکہ اجلاس میں وفاقی وزرا سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ اس معاملے پر حکومتی بیانئے پر بھی غور ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے شرکاکے درمیان افغانستان کے معا ملے پرآئندہ کی حکمت عملی پرمشاورت بھی ہوگی۔