کانسٹیبل جمال کلہوڑو کو قومی اعزاز دینے کا اعلان

جمال کلہوڑو نے ٹرین سے گرنے والے ایک شخص کو پٹری پر گرنے سے بچایاتھا۔

               
August 20, 2021 · اہم خبریں, قومی
اگر کسی نے ایک شخص کی جان بچائی تو گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی۔فائل فوٹو

اگر کسی نے ایک شخص کی جان بچائی تو گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی۔فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے سندھ پولیس کے کانسٹیبل جمال کلہوڑو کو یوم پاکستان کے موقع پر اعزاز دینے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ فرائض کی ادائیگی کے جذبے سے سرشارکانسٹیبل جمال کلہوڑو کو23مارچ پر اعزازسے نوازاجائے گا۔عمران خان نے اپنے پیغام میں سورہ الماعدہ کی ایک آیت کا حوالہ بھی دیا کہ اگر کسی نے ایک شخص کی جان بچائی تو گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز کانسٹیبل جمال کلہوڑو کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی تھی جس میں جمال کلہوڑو نے ٹرین سے گرنے والے ایک شخص کو پٹری پر گرنے سے بچایاتھا۔