لاہور:گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے دست درازی کے واقعے پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈی آئی جی آپریشنز کو او ایس ڈی بنا دیا گیا جبکہ ایس ایس پی آپریشنز اور متعلقہ ایس پی کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔
دونوں افسران کو سی پی او آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈی ایس پی بادامی باغ سرکل عثمان حیدر کو بھی معطل کردیاگیا۔ ایس ایچ او لاری اڈا محمد جمیل کو بھی عہدے سے فارغ کردیاگیا۔ گریٹر اقبال پارک کے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کو بھی معطل کر دیا گیا۔
ڈی ایس پی بادامی باغ سرکل عثمان حیدر کو آئی جی آفس اورایس ایچ او لاری اڈے کو ڈسٹرکٹ پولیس لائن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
آئی جی پنجاب نے خاتون کے واقعے پر ابتدائی رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش کی ، وزیراعلیٰ کو واقعے کے تمام پہلوئوں سے آگاہ کیا گیا۔