اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے احساس کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام میں توسیع کردی ، وزیر اعظم کو پروگرام پر بریفنگ بھی دی گئی ۔
وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ احساس کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کے تحت فی الوقت پانچ شہروں میں کھانا تقسیم کیا جاتاہے ، اب تک ان پانچ شہروں میں آٹھ لاکھ 31 ہزار سے زائد مزدوروں کو کھانا پہنچایا گایا ہے ، توسیع کے بعد اب سات شہروں میں 16ٹرکوں کے ذریعے کھانے کی تقسیم ہو گی ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ اکتوبر سے پروگرام کے تحت 29شہروں میں 40 ٹرکوں کے ذریعے کھانا پہنچایا جائے گا ، روزانہ 40 ہزار افراد اور سالانہ 14 لاکھ 60 ہزار افراد کو کھانا پہنچایا جائے گا۔
اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پناہ گاہ میں کھانے کے انتظام اور معیار پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔