آج پی آئی اے کی کوئی پروازکابل نہیں جائے گی
کابل ائیرپوٹ پر کمرشل پروازں کیلیے ضروری سہولیات موجود نہیں ۔
سیکیورٹی وجوہات کے باعث آپریشن ملتوی کر رہے ہیں۔فائل فوٹو
پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز( پی آئی اے ) کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ آج پی آئی اے کی کوئی بھی پرواز کابل کیلیے آپریٹ نہیں کی جائے گی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ کابل ائیرپوٹ پر کمرشل پروازں کیلیے ضروری سہولیات موجود نہیں ، انتظامات نہ ہونے پرکابل کیلیے پی آئی اے پروازیں عارضی طور پر معطل کی گئی ہیں ۔