فائل فوٹو
فائل فوٹو

آزاد جموں و کشمیرکونسل کے انتخابات کے نتائج کا اعلان

مظفر آباد:آزاد جموں و کشمیر کونسل کی 4 خالی نشستوں پرووٹنگ اسمبلی ہال میں صبح 10 سے دو پہر 2 بجے تک ہوئی۔

پولنگ کا وقت ختم ہوجانے کے بعد ووٹوں کی گنتی کی گئی جس کے بعد نتائج کا اعلان کیا گیا۔پولنگ کے نتائج کے مطابق آزاد جموں کشمیر کونسل کی چار نشستوں میں سے 3 نشستوں پر پی ٹی آئی اورایک پی پی پی نے حاصل کی،مسلم لیگ نون کوئی نشست حاصل نہ کرپائی ۔

آزاد جموں کشمیر کونسل کی چار نشستوں پر خواجہ طارق سعید 15، رزاق خان 12 ، شجاع خورشید میر 11 اور محمد یونس میر11 ووٹ لے کرکشمیر کونسل کے رکن منتخب ہوگئے ۔چوہدری پرویز اشرف نے ایک ووٹ حاصل کیامحمد اصغر قریشی نے کوئی ووٹ حاصل نہیں کیا۔

واضع رہے یہ نشستیں رواں سال مئی میں 4 ار کان پرویز ملک، اختر پرویز اعوان، میر محمد یونس اور مختار عباسی کی پانچ سالہ مدت پوری ہونے کے بعد خالی ہوئی تھیں۔