اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر وقار مسعود خان نے عہدے سے استعفی دےد یا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وقار مسعود خان نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو بھجوا دیا ، وزیر اعظم نے اکتوبر 2020 میں ڈاکٹر وقار مسعود خان کو وزیر مملکت کا درجہ دے کر اپنا معاون خصوصی مقرر کیا تھا۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر مسعود نے معاشیات میں پی ایچ ڈی اور بوسٹن یونیورسٹی میساچوسٹس ، امریکہ سے پولیٹیکل اکانومی میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہے اوراکنامکس میں ماسٹر ڈگری کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی ہے۔