مفتاح اسماعیل پارٹی عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے

کارساز ہاؤس میں ہنگامی آرائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر پارٹی سے استعفی دیا۔ پارٹی ذرائع

               
August 24, 2021 · اہم خبریں, قومی
مسلم لیگ ن کے علاوہ میری سیاست ہی نہیں۔فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے علاوہ میری سیاست ہی نہیں۔فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے جنرل سیکریٹری مفتاح اسماعیل پارٹی عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے جنرل سیکریٹری مفتاح اسماعیل پارٹی عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے، پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل نے کارساز ہاؤس میں ہنگامی آرائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر پارٹی سے استعفی دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کنٹونمنٹ انتخابات کے ٹکٹ پیسوں کے عوض تقسیم کرنے پر کارکنان نے ہنگامہ آرائی کی تھی جب کہ شہباز شریف نے ہنگامہ آرائی کے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی تھی۔