لاہور:اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے آج میٹرو کیس میں نیب میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق شہبازشریف کی جانب سے نیب راولپنڈی کو جوابی خط لکھا گیا اور ان کے وکیل عطا تارڑ نے نیب میں پیش ہو کر شہباز شریف کی طرف سے جواب جمع کرایا، اور شہباز شریف کی عدم موجودگی اور جوابات پر بریفنگ دی۔
شہبازشریف کو آج نیب نے میٹرو کیس میں طلب کیا تھا۔ نیب میٹرو بس راولپنڈی اسلام آباد منصوبے میں باغبانی کے ٹھیکے میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کررہا ہے۔
نیب کے مطابق شہباز شریف نے راولپنڈی اسلام آباد میٹرو منصوبے کا ٹھیکہ احسن اقبال کے بھائی کو دلوایا۔ نیب نے احسن اقبال کے بھائی مصطفیٰ کمال کی کمپنی کو دیے گئے ٹھیکوں کی تفصیلات مانگی ہیں۔