اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اورسربراہ این سی او سی اسد عمر نے یکم ستمبر سے 17 سال کی عمر کے طلبہ کی ویکسینیشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سربراہ این سی او سی اسد عمر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ویکسین نہ لگوانے والے 30 ستمبر کے بعد فضائی سفر نہیں کرسکیں گے اور نہ ہی مکمل ویکسی نیشن کرانے والے پاکستان آسکیں گے، اس کے علاوہ 15 ستمبرکے بعد موٹرویز پرسفرکے لیے کم ازکم ایک ڈوزلازمی درکار ہوگی جب کہ ہوٹل اورگیسٹ ہاوسز میں بھی 30 اگست سے 30 ستمبرکی پابندیاں لاگو ہوں گی۔
اسدعمر کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں 89 فیصد اساتذہ اور عملے کی ویکسینیشن ہوچکی ہے تاہم 31 اگست کے بعد اسکولوں میں آنے والے بچوں کے ٹرانسپورٹ عملے کیلیے ویکسینیٹڈ ہونا لازم ہے، اس کے علاوہ 17 سال یا اس سے اوپرعمرکے طلبہ 15 ستمبر تک ویکیسن لازمی لگوائیں۔