یہ راکٹ سسٹم اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت کو مزید بڑھائے گا۔فائل فوٹو
یہ راکٹ سسٹم اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت کو مزید بڑھائے گا۔فائل فوٹو

پاکستان نے گائیڈڈ میزائل فتح ون کا کامیاب تجربہ کرلیا

راولپنڈی:پاکستان نے ملک میں تیارکردہ گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم فتح ون کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق پاکستان نے گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم فتح ون کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ یہ راکٹ سسٹم روایتی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق یہ راکٹ سسٹم پاک فوج کی دشمن کے علاقے میں اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت کو مزید بڑھائے گا۔

صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تجربے میں حصہ لینے والے اہلکاروں اور سائنس دانوں کو میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارک باد پیش کی ہے۔