مواچھ گوٹھ  ٹرک دھماکے میں ملوث دہشتگردوں کے سر کی قیمت 50 لاکھ مقرر۔ (فائل فوٹو)
مواچھ گوٹھ  ٹرک دھماکے میں ملوث دہشتگردوں کے سر کی قیمت 50 لاکھ مقرر۔ (فائل فوٹو)

مواچھ گوٹھ دھماکےکے دہشتگردوں کےسرکی قیمت مقرر

کراچی ۔ حکومت سندھ نے کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ ٹرک دھماکے میں ملوث دہشتگردوں کے سر کی قیمت مقرر کردی ہے۔

محمکہ داخلہ سندھ کے مطابق دہشتگردوں کے سر یا زندہ گرفتاری پر 50 لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا ہے۔ملزمان کی گرفتاری اورانعام سےمتعلق اشتہارات دیئےجائیں گے۔

تفتیشی اداروں کی جانب سے کیس پر کام مزید تیز کردیا گیا ہے اور مختلف پہلوؤں سے تفتیش کو ‏آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

پولیس نے بلدیہ ٹاؤن کے مواچھ گوٹھ میں دھماکے کا مقدمہ نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف درج ‏کیا ہے، مقدمہ معراج محمد خان کی مدعیت میں تھانہ مدینہ کالونی میں درج کیا گیا ، مقدمے ‏میں دہشت گردی ، ایکسپلوزیوایکٹ، قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں۔