صحافیوں کو کنٹینرز میں بند کیا گیاہے۔فائل فوٹو
صحافیوں کو کنٹینرز میں بند کیا گیاہے۔فائل فوٹو

پاکستانی صحافی اور کیمرا مین کو طالبان نے گرفتارکرلیا

پشاور:نجی ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ خیبر نیوز کے صحافی متین خان کو قندھار میں طالبان کی جانب سے گرفتار کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق صحافی کے اہل خانہ کا کہناہے کہ متین خان چمن میں خیبر نیوز سے منسلک ہیں اور گزشتہ روز رپورٹنگ کیلیے قندھار گئے تھے اوران کے ساتھ کیمرا مین بھی تھا۔ انہیں طالبان کی جانب سے گرفتارکرلیا گیاہے ، صحافیوں کو کنٹینرز میں بند کیا گیاہے ، ایک بار واٹس ایپ پر رابطہ ہواہے ۔

طالبان انفارمیشن دفتر کا کہناہے کہ پاکستانی صحافی کو گزشتہ روز بغیر اجازت کوریج پر حراست میں لیا گیاہے ، صحافی اورکیمرا مین سے تفتیش جاری ہے ۔ پریس کلب نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ متین خان اور کیمرا مین کی گرفتاری قابل مذمت ہے، حکومت پاکستان واقعے کا نوٹس لے اور صحافی کو بازیاب کروائے۔