سعودی عرب اور چین ہماری مدد نہ کرتے  تو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا۔فائل فوٹو
سعودی عرب اور چین ہماری مدد نہ کرتے  تو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا۔فائل فوٹو

 اپوزیشن صرف یہ چاہتی ہے کہ فوج حکومت کو گرا دے۔وزیر اعظم

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ اپوزیشن صرف یہ چاہتی ہے کہ کسی طرح فوج ہماری حکومت کو گرا دے۔

پی ٹی آئی کی 3 سالہ کارکردگی کے حوالے سے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نماز میں ایک ہی چیز مانگتے ہیں کہ اللہ ہمیں ان کی راہ پر لگا جنہیں وہ نعمتیں بخشتا ہے، نوجوان نسل ہمارامستقبل ہے، اللہ تعالیٰ نبی کی زندگی سے سیکھنے کا حکم دیتا ہے، نوجوانوں کو نبی کریمﷺکی زندگی سے سیکھنا چاہیے،اونچ اور نیچ زندگی کا حصہ ہے، جو بھی حق کی راہ میں کھڑا ہوتا ہے اسے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں برے وقت سے ڈرنا نہیں چاہیے ، اگر ہم مشکل وقت کو صحیح طرح سے سمجھیں تو یہی کامیابی کا راستہ بنتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جب وزیراعظم بنا تو یہی کہا کہ مشکل وقت ہے لیکن گھبرانا نہیں، ہمارے تین سال بہت مشکل گزرے ،جب ہم نے حکومت سنبھالی تو ہمارے پاس قرض کی ادائیگیوں کے لیے پیسے نہیں تھے، کرنٹ اکاوَنٹ کا خسارہ 20ارب ڈالر کا تھا،سعودی عرب اور چین ہماری مدد نہ کرتے  توبہت مشکلات کا سامنا کرتا پڑتا، ہمارے روپے کی قدراور زیادہ گرتی، پیسے نہ ہونے کی وجہ سے مجبوری میں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا، آئی ایم ایف کی شرائط پر چلنے سے عوام کومشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ کسی طرح فوج حکومت کو گرا دے، مافیا نے ہماری فوج کے خلاف تقریریں کیں،  مشکلات سے نمٹنے میں خاص طور پر پاک فوج کا شکریہ ادا کرتا ہوں،ایک سال بعد ہم مشکل وقت سے نکلنے لگے تھے کہ کورونا آگیالاک ڈاوَن سے متعلق اپوزیشن نے بہت زیادہ تنقید کی، لاک ڈاوَن کے باعث کورونا کے پھیلاؤ میں کمی آتی ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے  پاکستان کی مثال دی کہ پاکستان نے بہتر طریقے سے کورونا کو ہینڈل کیا۔