کوہ میدان میں برساتی نالہ پار کرتے ہوئے 2 خواتین  بہہ گئیں (فائل فوٹو)
کوہ میدان میں برساتی نالہ پار کرتے ہوئے 2 خواتین  بہہ گئیں (فائل فوٹو)

گڈانی کے قریب 4 افراد  سمندر میں ڈوب گئے

کراچی:گڈانی کے قریب 4 افراد  سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان کےعلاقے گڈانی میں واقع سمندر میں 4 افراد ڈوب گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی کے غوطہ خور اور رضا کاروں نے امدادی کارروائی شروع کردی، تاہم سمندر میں ڈوبنے والے چاروں افراد کی لاشیں برآمد ہوگئیں، جنہیں ایدھی کے ایمبولینسز کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایدھی ذرائع نے بتایا کہ ڈوبنے والے افراد پووکاڑہ بیچ پر مچھلی کا شکار کرنے آئے تھے اور پہاڑ کی چوٹی پر بیٹھے تھے کہ سمندرکی بلند لہر کے ٹکرانے سے پہاڑ سے گرکر ڈوب گئے، بیچ پر بیٹھے دیگر افراد نے ایدھی کو اطلاع دی جس پر فوری کارروائی شروع کردی گئی، تاہم چاروں افراد جانبر نہ ہوسکے۔