سنگ دل سوتیلی ماں نے 9سالہ بیٹے کو نہرمیں پھینک دیا

پولیس نے والد کی درخواست پر خاتون کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا۔

               
August 27, 2021 · قومی
خاتون نے عدم برداشت کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا۔فائل فوٹو

خاتون نے عدم برداشت کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا۔فائل فوٹو

لاڑکانہ میں سنگ دل سوتیلی ماں نے مبینہ طور پر 9سالہ بیٹے کو نہرمیں پھینک دیا۔ پولیس نے والد کی درخواست پر خاتون کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ بچے کے والد غلام اکبر کھوکھر نے کبریٰ نامی خاتون سے دوسری شادی کررکھی تھی ، خاتون نے عدم برداشت کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا ۔ 15گھنٹے گزرنے کے بعد بھی بچے کی میت تاحال نہیں مل سکی ہے تاہم ریسکیو آپریشن ابھی جاری ہے۔

پولیس حکا م نے مزیدبتایا کہ بچے کے والدکی درخواست پر تھانہ سول لائن پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے جبکہ خاتون کو حراست میں لے کر تھانہ ویمن میں منتقل کردیاگیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔