پاک ‏فوج نے دہشت گردوں کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔ ‏فائل فوٹو
پاک ‏فوج نے دہشت گردوں کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔ ‏فائل فوٹو

سرحد پار سے باجوڑ میں فوجی چوکی پرحملہ۔2 جوان شہید۔3 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی:پاک افغان بارڈر پر باجوڑ میں فوجی چوکی پرسرحدپار سےفائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک جبکہ پاک ‏فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔ ‏

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے افغان علاقےسے باجوڑ میں قائم فوجی چوکی کونشانہ بنایا تو پاک ‏فوج نے دہشت گردوں کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔ ‏

اطلاعات کےمطابق جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارےگئے اور4 زخمی ہوئے جب کہ فائرنگ ‏کے تبادلے میں پاک فوج کے2جوان شہید ہو گئے۔شہید سپاہی جمال کا تعلق مردان اور شہیدسپاہی ایاز کا تعلق چترال سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے افغان سرزمین سےدہشت گرد حملے پر شدید احتجاج کیا اور باور کرایا ہے ‏کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کےخلاف کسی صورت استعمال نہ ہو۔

واضح رہے کہ وقتاً فوقتاً سرحد پار سے فائرنگ کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں جس کی روک تھام ‏کے لیے پاکستان مسلسل بارڈر پر سیکورٹی کو مضبوط بنانے اور مربوط منیجمنٹ پر زور دیتا آ رہا ‏ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی واضح کرچکے ہیں کہ پاکستان اورافغانستان کاامن ایک ‏دوسرے سے ‏وابستہ ہے دشمنوں کو امن عمل کو متاثر کرنےکی اجازت نہیں دیں گے۔