اسلام آباد:نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو امریکی سفارت خانے کے قونصلر تک رسائی دے دی گئی۔ حکا م کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید ملزم ظاہر جعفر نے امریکی قونصلر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
وفاقی وزارت داخلہ اور پنجاب حکومت کی منظوری کے بعد اڈیالہ جیل کی ہائی سیکیورٹی بیرک میں بند ظاہر ذاکر جعفر سے امریکی سفارت خانے کے حکام نے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتخانے کے حکام نے ملزم ظاہر جعفر سے 25 منٹ بات کی ہے۔ ملزم نے امریکی حکام سے اپنے کیس میں قانونی معاونت کی درخواست کی، اس کے علاوہ ظاہر جعفر نے امریکی حکام سے شکایت کی کہ انہیں جیل میں دیگر قیدیوں جیسی سہولیات مہیا نہیں۔