اجلاس میں ارکان پارلیمانی اور پارٹی کے سینئر رہنما شریک ہونگے ۔فائل فوٹو
اجلاس میں ارکان پارلیمانی اور پارٹی کے سینئر رہنما شریک ہونگے ۔فائل فوٹو

پی پی 38 کا ضمنی انتخاب کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد

اسلام آباد:الیکشن کمیشن پاکستان نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 38میں ہونے والے ضمنی انتخابات کو کالعدم قرارد ینے کی مسلم لیگ(ن) کی درخواست مسترد کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ن لیگ نے سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 38میں ضمنی انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دائرکی تھی۔ الیکشن کمیشن کے 2 رکنی بنچ نے مسلم لیگ(ن) کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

یاد رہے کہ پی پی 38 سیالکوٹ ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار احسن سلیم بریار نے 62 ہزار657 ووٹ حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کی تھی جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار طارق سبحانی 56 ہزار353 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے تھے۔