ملزمان کے خلاف سہراب گوٹھ تھانے میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
ملزمان کے خلاف سہراب گوٹھ تھانے میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

17 سال کے افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع ہوگیا

پاکستان میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل تیزکردیا گیا۔ وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 17 سال کے افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل آج سے شروع ہوگیا۔

سربراہ این سی او سی (نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 17 سال کے افراد کو واک ان ویکسین لگانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے،15 سے 16 سال کے افراد کی ویکسی نیشن کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ایک دن میں 15 لاکھ افراد کو ویکسین لگائی گئی، 10 لاکھ 59 ہزار افراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگی، اگست میں 20 بڑے شہروں میں ویکسین لگانے کا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

ادھر 18 سال سے کم عمر افراد کے لئے کورونا ویکسی نیشن کی نظر ثانی گائیڈ لائنز جاری کر دی گئی ہیں۔ 12 سے 17 سال کی عمر تک بیرون ملک جانے والے افراد کو فائزر ویکسین لگائی جائے گی۔ این سی او سی کے مطابق کمزور قوت مدافعت والے 12 سے 17 سال کے افراد فائزر ویکسین لگوا سکتے ہیں، مگر ویکسی نیشن کے وقت میڈیکل دستاویز دکھانا ہونگی۔