قابض بھارتی فوج نے میت اہلخانہ سے چھین کر زبردستی حیدر پورہ کے قبرستان میں تدفین کر ادی۔فائل فوٹو

’’سید علی گیلانی کی میت پرپاکستانی پرچم ڈالا گیا تھا‘‘

سری نگر:میں پاکستانی ہوں،پاکستان کی محبت سے سرشار اور زندگی تحریک آزادی کیلیے وقف کر دینے والے سید علی گیلانی کے جسد خاکی پر پاکستانی پرچم ڈالا گیا ، غمزہ خاندان نے اس موقع پرآزادی اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے،انہیں سبز پرچم میں ہی قبرستان لایا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے میت اہلخانہ سے چھین کر زبردستی حیدر پورہ کے قبرستان میں تدفین کر ادی ، جنازے اور تدفین میں صرف قریبی رشتے داروں اور پڑوسیوں کو شرکت کی اجازت دی گئی ۔

واضح رہے کہ سید علی گیلانی گزشتہ روز 92 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ، ان کو صبح 4 بجے حیدر پورہ قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا تھا ، انہیں عرصہ سے قابض بھارتی فورسز نے گھر میں نظر بند کر رکھا تھا ، علی گیلانی کے جنازہ کے موقع پر وادی بھر میں کرفیو کا نفاذ رہا جبکہ عوام کی نقل و حرکت پر پابندی عائد رہی ۔ کسی کو بھی مرحوم کا آخری دیدار نہ کرنے دیا گیا۔