چشتیاں میں نویں جماعت کی طالبہ کےاغواء کی کوشش شہریوں نےناکام بنادی

               
September 2, 2021 · اہم خبریں, قومی
پولیس کا کہنا ہے کہ رکشہ ڈرائیور ہارون آباد کا رہائشی ہے، جس کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے

پولیس کا کہنا ہے کہ رکشہ ڈرائیور ہارون آباد کا رہائشی ہے، جس کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے

بہاول نگر کی تحصیل چشتیاں میں نویں جماعت کی طالبہ کو اغواء کرنے کی کوشش شہریوں نے ناکام بنادی۔شہریوں نے ملزم کو تشدد کے بعد پولیس کےحوالے کردیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ  رکشہ ڈرائیور طالبہ کو ہراساں کرکے زبردستی رکشے میں بٹھا رہا تھا۔اس دوران شہریوں نے رکشہ ڈرائیور کو پکڑ لیا اور تشد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رکشہ ڈرائیور ہارون آباد کا رہائشی ہے، جس کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔