ڈی جی آئی ایس آئی کی گلبدین حکمت یار سے ملاقات

افغانستان میں حکومت کے قیام اور موجودہ صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

               
September 5, 2021 · اہم خبریں, قومی
جنرل فیض حمید نے دورہ افغانستان کے موقع پر طالبان رہنماؤں سے بھی ملاقات کی۔فائل فوٹو

جنرل فیض حمید نے دورہ افغانستان کے موقع پر طالبان رہنماؤں سے بھی ملاقات کی۔فائل فوٹو

کابل: ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے گلبدین حکمت یار سے ملاقات کی۔

افغان میڈیا کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے دورہ افغانستان کے موقع پر طالبان رہنماؤں سے بھی ملاقات کی۔

ملاقات میں افغانستان میں حکومت کے قیام اورموجودہ صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے کہ سربراہ آئی ایس آئی جنرل فیض حمید سینئر پاکستانی وفد کے ہمراہ گزشتہ روز کابل پہنچے تھے تاکہ افغان طالبان کی قیادت سے ملاقات کرسکیں۔