وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ کی مستونگ روڈ پر ایف سی چیک پوسٹ پر ہونے والے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ کوئٹہ کے مستونگ روڈ پر ایف سی کی چیک پوسٹ پر کالعدم ٹی ٹی پی کے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میری ہمدردیاں شہداکے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں اور میں زخمیوں کی شفایابی کے لیے دعاگو ہوں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ بیرونی قوتوں کی ایما پر بننے والے دہشتگردی کے منصوبے خاک میں ملا کر ہمیں محفوظ بنانے والے محافظوں اوران کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
Condemn the TTP suicide attack on FC checkpost, Mastung road, Quetta. My condolences go to the families of the martyrs & prayers for the recovery of the injured. Salute our security forces & their sacrifices to keep us safe by thwarting foreign-backed terrorists' designs.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 5, 2021
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ جب ایف سی کے جوان ڈیوٹی کے لیے شفٹ تبدیل کر رہے تھے تو ان پراس وقت حملہ ہوا، حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔