اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نےغصے میں آکر خاتون پر تشدد کرنے کے بعد اسے آگ لگا دی اور پھر نہر میں دھکا دے دیا
اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نےغصے میں آکر خاتون پر تشدد کرنے کے بعد اسے آگ لگا دی اور پھر نہر میں دھکا دے دیا

شیخوپورہ :رشتےکےتنازع پرقریبی عزیزنےخاتون کوآگ لگاکرنہرمیں پھینک دیا

شیخو پورہ میں قریبی عزیز نے خاتون کو آگ لگا کر نہر میں پھینک دیا۔متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

اس حوالے سے شیخوپورہ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم خاتون کو کھانا کھلانے کے بہانے باہر لے گیا، اس دوران کسی بات پر دونوں میں تنازع ہوگیا۔

ملزم نےغصے میں آکر خاتون پر تشدد کرنے کے بعد اسے آگ لگا دی اور پھر نہر میں دھکا دے دیاپولیس کے مطابق متاثرہ خاتون ارم کی نند کی منگنی ملزم احمد سے ہوئی تھی، دونوں کے درمیان رشتے کا تنازع تھا۔