فائرنگ آزاد امیدوارچوہدری ارشد کےحامیوں نے کی۔فائل فوٹو
فائرنگ آزاد امیدوارچوہدری ارشد کےحامیوں نے کی۔فائل فوٹو

کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات۔ فائرنگ سے 6 افراد زخمی

لاہورکے علاقے والٹن میں کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات میں مخالف گروپ کی فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق  فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد میں  مسلم لیگ ن کےامیدوار نعیم بٹ کے 3 بیٹےبھی شامل ہیں۔پولیس کا بتانا ہے کہ  فائرنگ آزاد امیدوارچوہدری ارشد کےحامیوں نے کی۔

دوسری جانب کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات میں فائرنگ کا واقعہ پیش آنے پر مسلم  لیگ ن کے  رہنما سعدرفیق کی جانب سے  مذمت کرتے  ہوئے کہا گیا ہے کہ  پہلے بھی تشدد کے 2 واقعات ہوچکے ہیں، پولیس تحفظ فراہم کرنےکے بجائے ہمارےکارکنوں کو گرفتارکر رہی ہے۔