یہ پگڑیاں اچھالنے کا نہیں بلکہ سنجیدہ سیاست کا وقت ہے۔فائل فوٹو
یہ پگڑیاں اچھالنے کا نہیں بلکہ سنجیدہ سیاست کا وقت ہے۔فائل فوٹو

انڈیا کے پیٹ میں درد ہے۔ شیخ رشید

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ انڈیا کے پیٹ میں درد اٹھ رہا ہے،بھارت نے ہمیں ڈسٹرب کرنے کا جو نقشہ افغانستان میں بنایا تھا سب ضائع ہوگیا ہے، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی ) انٹر سروسز انٹیلی جنس(آئی ایس آئی) جنرل فیض حمید دو دن تک بھارتی میڈیا پر ہی چھائے رہے ،میں نے بھارتی میڈیا دیکھا ، ایسا لگتا ہے جیسے جنرل فیض کابل نہیں بلکہ دہلی گئے۔

پریس کانفرنس سےکرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کوئٹہ اورگوادر دھماکوں کے خودکش بمبار افغانستان سے آئے، افغانستان میں بھارت کو سب سے زیادہ منہ کی کھانا پڑی، خطے میں افغانستان کی سیاست کا بہت عمل دخل ہوگا۔

شیخ رشید نے کہا کہ افغانستان میں بھارت کے 66 کیمپ تھے، بھارت، را اوراین ڈی ایس کو منہ کی کھانا پڑی، بھارت کو افغانستان میں شکست ہوئی، ساری سرمایہ کاری ڈوب گئی، فوج دہشتگردوں سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، ہم افغانستان میں امن، استحکام اور ترقی کے ساتھ ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کوئی پناہ گزین کیمپ نہیں ہے اور نہ بنانے جارہے ہیں،طور خم بارڈر اور چمن بارڈر پر نادرا اورفیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی( ایف آئی اے) کا عملہ ضرورت کے مطابق دگنا کیا جا رہا ہے،طور خم پر معاملات بالکل ٹھیک ہیں کل میں وز ٹ بھی کرکے آیا ہوں، چمن کا سسٹم بھی ہم طور خم پر لے آئیں گے،چمن میں ہونے والے مسئلہ کو12ستمبر کے بعد صحیح کردیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دنیا کدھر جا رہی ہے، اپوزیشن کو سمجھ ہی نہیں، پوری دنیا کے میڈیا میں افغانستان ٹاپ ٹرینڈ ہے، بلاول، شہباز شریف، فضل الرحمن کی کوئی سیاست نہیں رہ گئی، وہ عقل کے اندھے ہیں جو سمجھ رہے ہیں اسلام آباد جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی دوستی پر فخر ہے، سی پیک پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے۔