اسلام آباد:ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب مزید98افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ تین ہزار 316نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔گزشتہ24گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 6.33 فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 52 ہزار314 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک میں کورونا کیسزکی مجموعی تعداد 11 لاکھ 86 ہزار 234 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسزکی تعداد چارلاکھ 39 ہزار 119، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 65 ہزار 512، پنجاب میں چار لاکھ پانچ ہزار پانچ ، اسلام آباد میں ایک لاکھ ایک ہزار249، بلوچستان میں 32 ہزار 411، آزاد کشمیر میں 32 ہزار 873 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 65ہو گئی ہے۔