17 سال اور اس سے زائد عمر کے طلبا و طالبات کو کورونا ویکسین لگوانا ضروری ہے۔فائل فوٹو
17 سال اور اس سے زائد عمر کے طلبا و طالبات کو کورونا ویکسین لگوانا ضروری ہے۔فائل فوٹو

ویکسین نہ لگوانے والے طلبہ کا کالج میں داخلہ بند

کراچی:سندھ میں 17 سال اور زائد عمر کے طلبہ ویکسین لگوائے بغیر کالج میں داخل نہیں ہوسکتے۔

ریجنل ڈائریکٹر کالجز کراچی کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ محکمۂ تعلیم سندھ کے جاری کردہ اعلامیئے کے تحت 17 سال اور اس سے زائد عمر کے طلبا و طالبات کو کورونا ویکسین لگوانا ضروری ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ویکسین نہ لگوانے والے طلبہ کالج میں داخلے کے علاوہ تحریری و عملی امتحان میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے۔