اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چیف سیکریٹری پنجاب جواد رفیق ملک اور انسپکٹر جنرل (آئی جی )پولیس پنجاب انعام غنی کو تبدیل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق کابینہ کی جانب سے چیف سیکریٹری پنجاب کے لئے کامران علی افضل کے نام کی منظوری دی گئی ہے جبکہ آئی جی پنجاب کی تعیناتی کے لئے راﺅ سردار کے نام کی منظوری دی گئی ہے۔
کامران علی افضل وفاقی سیکریٹری انڈسٹریز تعینات ہیں جبکہراﺅ سردار ایم ڈی سیف اتھارٹی تعینات ہیں ۔