کراچی: وزیرا علیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ اجلاس میں جھوٹے ڈومیسائل،پی آرسی بنانے میں ملوث افسران کیخلاف کارروائی کافیصلہ کیاگیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سندھ کابینہ اجلاس میں ڈومیسائل کے غلط استعمال سے متعلق مشاورت کی گئی جبکہ وزیرا علیٰ مراد علی شاہ نے تمام اضلاع کے ڈومیسائل،پی آرسیزکی60روز میں جانچ پڑتال کی ہدایت بھی کی ہے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کے مختلف اضلاع لاڑکانہ،کشمور،کندھ کوٹ،گھوٹکی اورجام شورومیں انکوائری کی گئی ، ڈومیسائل اورپی آرسی کاوفاق،صوبے میں نوکریوں کیلیے غلط استعمال ہواہے ، ڈومیسائل کے غلط استعمال کوہرصورت روکناہے جس کے لیے محکمہ آئی ٹی ڈومیسائل اورپی آرسیزکاڈیٹابیس بنائے گا۔