کراچی:پاکستان پیٹرولیم نے سندھ میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے۔
پی پی ایل کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو بھیجے گئے مکتوب میں بتایاگیا ہے کہ صوبہ سندھ میں واقع لطیف بلاک کے جگن ون” کنویں سے گیس کے ان نئے ذخائرکی دریافت ہوئی ہے۔
مذکورہ بلاک کی 33فیصد ملکیت پاکستان پیٹرولیم کی ہے جبکہ اس بلاک میں ای این آئی پاکستان اور یو ای پی ایل بھی 33، 33 فیصد کے شراکت دار ہیں۔
خط میں بتایاگیا ہے کہ مذکورہ کنویں کی 11350 فٹ کھدائی کے بعد قدرتی گیس کی دریافت ممکن ہوئی ہے۔ کنویں کے سینڈ زون “بی” میں 12.6ایم ایم سی ایف ڈی گیس کا حصول ہوا ہے۔
اس کنویں کے سینڈ زون “سی” سے 13.7 ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل ہورہی ہے۔ گیس کی دریافت کمپنی کی جانب سے جارحانہ ڈرلنگ کی وجہ سے ہوئی ہے، نئی دریافت شدہ قدرتی گیس کے ذخائر سے ملکی توانائی کی ضروریات پورا کرنے میں اہم ثابت ہوگی۔