نوازشریف وطن واپس آ کر پھر قوم کی قیادت کریں گے۔فائل فوٹو
 نوازشریف وطن واپس آ کر پھر قوم کی قیادت کریں گے۔فائل فوٹو

نواز شریف اسی سال پاکستان واپس آ جائیں گے۔ لیگی رہنما کا دعویٰ

لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف رواں سال واپس آ رہے ہیں۔

انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف وطن واپس آ کر پھر قوم کی قیادت کریں گے اور پاکستان کو بحران سے نکالیں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے نواز شریف کی وطن واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اسی سال اپنی مرضی سے واپس آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ نے کہا کہ بھٹو کو پھانسی ہو گئی لیکن چڑیا پر نہیں مار سکی اور شیخ رشید احمد نے بھٹو کی پھانسی کے بعد پیپلز پارٹی کا ٹکٹ لیا تھا۔

جاوید لطیف نے کہا کہ شیخ رشید نے اُس وقت کہا کہ بھٹو کا عدالتی قتل ہوا تھا لیکن آج کہہ رہے ہیں غلط سزائیں مل بھی جائیں تو چڑیا پر نہ مارے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے 72 سالوں سے یہ کسی کی سمجھ میں نہیں آیا کہ سیاسی جماعتوں کو توڑنے سے ریاست کمزور ہوتی ہے۔ کیا ن لیگ میں کسی لیڈر پر عدم اعتماد کا اظہار کیا جارہا ہے ؟

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ نواز شریف نے ایٹمی دھماکہ کیا لیکن امریکہ کا دباؤ قبول نہیں کیا تھا اورعمران خان نے کہا تھا ان عدالتوں سے نوازشریف کو انصاف نہیں ملے گا۔