وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی کا مزید  کہنا تھا کہ ہندوستان کی افغانستان میں ساری سرمایہ کاری تباہ ہوگئی ہے
وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی کا مزید  کہنا تھا کہ ہندوستان کی افغانستان میں ساری سرمایہ کاری تباہ ہوگئی ہے

افغان طالبان کو امریکاکےساتھ مذاکرات کی ٹیبل پربٹھانےوالاپاکستان ہے،علامہ طاہر اشرفی

وزیر اعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ  ہندوستان کی افغانستان میں ساری سرمایہ کاری تباہ ہوگئی ہے۔

گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ سب کو پتا ہونا چاہیے کہ پاکستان ایک بڑی قوت ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کو امریکا کے ساتھ مذاکرات کی ٹیبل پر بٹھانے والا پاکستان ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ غیر ملکیوں کے انخلاء اور پاکستان میں ٹھہرنے پر پروپیگنڈا کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نہ تو دفاعی طور پر کمزور ہے اور نہ ہی داخلی طور پر کمزور ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ جیتی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی کا مزید  کہنا تھا کہ ہندوستان کی افغانستان میں ساری سرمایہ کاری تباہ ہوگئی ہے۔طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ مہنگائی کم کرنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔