بیرونی پوزیشن میں کچھ بہتری دکھائی دے رہی ہے۔فائل فوٹو
بیرونی پوزیشن میں کچھ بہتری دکھائی دے رہی ہے۔فائل فوٹو

مسلسل چھٹی مرتبہ 2.5ارب ڈالرز سے زائد کی ترسیلات زر موصول

کراچی:بیرون ملک مقیم پاکسانیوں نے مسلسل چھٹی مرتبہ ہر ماہ 2.5ارب ڈالرز سے زائد کی ترسیلات زر اپنے وطن بھیجی ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال میں اگست میں 2.66 ارب ڈالرز پاکستان بھجوائے گئے جو گزشتہ مال سال کے اگست سے 27 فیصد زیادہ ہیں ۔

اسٹیٹ بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ اگست 2021 میں بیرون ملک سے بھیجی گئی ترسیلات زر  گزشتہ مالی سال کی ترسیلات زر سے 27 فیصد زیادہ ہیں، گزشتہ مال سال کے ماہ اگست میں 2.095 ارب ڈالرز بھیجے گئے تھے ۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ماہ جولائی میں 2.71 ارب ڈالر زبھیجے گئے جس کے بعد دو ماہ میں مجموعی طور پر پانچ ارب 36 کروڑ ڈالرز ترسیلات زر پاکستان کو موصول ہو چکے ہیں ۔ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے ماہ اگست میں ارض پاک میں ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز بھیجے گئے ۔

واضح رہے کہ مالی سال 21-2020 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 29.4 ارب ڈالرز پاکستان بھیجے گئے تھے جو کہ تاریخ کی بلند ترین سطح تھی۔

اسٹیٹ بینک  کے مطابق رواں سال سب سے زیادہ ترسیلات سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے   7.7 ارب ڈالرز بھیجے ۔  متحدہ عرب امارات سے 6.1 ارب ڈالرز ، برطانیہ سے 4.1 ارب ڈالرز اور امریکا سے 2.7 ارب ڈالرز  پاکستان آئے ۔