گرفتار ایرانی شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈز حالیہ دنوں میں جاری ہوئے تھے۔فائل فوٹو
گرفتار ایرانی شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈز حالیہ دنوں میں جاری ہوئے تھے۔فائل فوٹو

کراچی کنٹونمنٹ انتخابات۔2 جعلی پولنگ ایجنٹس گرفتار

کراچی:کنٹونمنٹ بورڈانتخابات کی پولنگ کے دوران ریٹرننگ افسرکلفٹن نے کارروائی کرتے ہوئے دو جعلی پولنگ ایجنٹس کو گرفتارکرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ریٹرننگ افسر کلفٹن نے وارڈ نمبر 4 سے 2جعلی پولنگ ایجنٹس کوگرفتارکیا ہے جبکہ جعلی پولنگ ایجنٹ لیڈیزپولنگ اسٹیشن کے اندرموجود تھے ۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈ زکی 206نشستوں پر ووٹنگ کا عمل جاری ہے جو شام پانچ بجے تک بلاتعطل جار ی رہے گا جبکہ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

کراچی میں سب سے زیادہ 6 کنٹونمنٹ ہیں، 42 وارڈز ہیں، کوئی بھی جماعت تمام سیٹوں پرامیدوار نہ اتار سکی ، تحریک انصاف نے سب سے زیادہ 41 امیدوار میدان میں اتارے ہیں ، پیپلز پارٹی 40، جماعت اسلامی 38، ایم کیو ایم کے 32 امیدوار ہیں۔ پی ایس پی 27، ن لیگ کے 22 امیدوار، 108 آزاد امیدوار بھی مدمقابل ہیں۔